• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ پی ایس ایل میچ حیدرآباد میں بھی ہونگے: وزیر اعلیٰ سندھ

آئندہ پی ایس ایل میچ حیدرآباد میں بھی ہونگے: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوش خبری سنا دی کہ اگلے سال پی ایس ایل کے میچ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں بھی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی تیاروں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، پولیس کو امن واومان کی دمہ داری لینا ہوگی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایپیکس کمیٹی میں بھی یہ بات زیر بحث رہی ہے کہ رینجرز اور سیکیورٹی ایجنسیز سے مرحلہ وار کنٹرول واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور انتظامات سے مطمئن ہوں، اگلے سال نیاز اسٹیڈیم حیدآباد میں بھی پی ایس ایل کا ایک میچ کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم کے بعد پیرصبغت اللہ شاہ روڈ، ٹیپو سلطان فلائی اوور، بہاردآباد کی سڑک، سب مرین انڈرپاس اور گزری فلائی اوور کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ٹیپو سلطان روڈ کے دونوں ٹریک جون تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سب میرین انڈر پاس مئی میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے ڈیفنس میں ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

دورے کے دوران صوبائی وزراء اور متعلقہ افسران بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین