• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں گلا دبا کر 3بچے، گجرات میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

لاہور میں گلا دبا کر 3بچے، گجرات میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

لاہور میں گلا دبا کر 3بچوں کو جبکہ گجرات میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر 3کم عمربہن بھائیوں کو گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے اہل خانہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے قتل کا الزام اپنےایک دوست پر لگایا ہے۔

پھول سے بچوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ پولیس اس حوالے سے ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ فرانزک ماہرین نے بھی شواہد جمع کر لیے۔

3کم سن بہن بھائیوں کےقتل کی لرزہ خیز واردات لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پرہوئی۔

پولیس کے مطابق 8سالہ زین العابدین، 6سالہ کنیز فاطمہ اور 4سالہ ابراہیم کو گلا دبا کر قتل کیا گیا،جبکہ بچوں کی والدہ انیقہ کے بازوؤں پر بھی زخموں کے نشانات ہیں۔

ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ بچوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا، بتایا گیا ہے کہ بچوں کی والدہ انیقہ نے ڈیڑھ سالہ پہلے طلاق لے لی تھی۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر اہل خانہ سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی، فرانزک ماہرین نے بھی شواہد جمع کر لیےہیں ۔

پولیس کاکہناہےکہ تہرے قتل کا جلد سراغ لگا لیاجائے گا۔

ادھر گجرات میں چھوٹے بھائی نے معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لالہ موسیٰ سٹی میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر سگے بھائی محمد ارشد نے اپنے بڑے بھائی محمد شہباز کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

دوسری جانب تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


تازہ ترین