• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کےجہازکی کھلےسمندرمیں یمنی ماہی گیروں کوطبی امداد

پاک بحریہ کےجہازکی کھلےسمندرمیں یمنی ماہی گیروں کوطبی امداد

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے کھلے سمندر میں یمنی ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔

البرق نامی یمنی کشتی پر 16 ارکان سوار تھے جنہیں پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے طبی امداد فراہم کی ۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یمنی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر سے طبی مدد کی درخواست کی۔ اطلاع ملتے ہی پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے یمنی کشتی پرپہنچ کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔

یمنی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین