جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو آئینی دائرہ معلوم ہے، اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے ۔
لاڑکانہ میں دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ادارہ سیاست کے دائرے میں آنے کی کوشش کرے گا تو تنقید بھی سہنی ہوگی، کسی کو بھی اپنا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ سے کامیاب ہونے والے اس شہر کا حال دیکھ لیں، لاڑکانہ کو کھنڈر بنادیا گیا ہے ۔