• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی کی گوادر میں بلا معاوضہ 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش

چینی کمپنی کی گوادر میں بلا معاوضہ 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش

اسلام آباد ( آن لائن ) چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ کوئلے سے چلنے والے 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا کہ چینی کمپنی نے گوادر کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلئے بلامعاوضہ کوئلہ سے چلنے والا 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے زمین کے الاٹمنٹ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ پرکام شروع کردے گی۔

تازہ ترین