• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی مردان ،کلاس فور ملازمین بھرتی کی منظوری

پشاور(خبر نگار خصوصی)وومن یونیورسٹی مردان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی چیئرپرسن، شعبہ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر راشدہ پروین، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر رخشندہ صادق، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی افسر سید ، ڈپٹی ٹریژرر عبد الوہاب ، اسسٹنٹ رجسٹرار عدنان مسعود، اسسٹنٹ ٹریژرر فہیم خان ، سپرنٹنڈنٹ فنانس سیکشن اشفاق ، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سہیل اور ڈپٹی سیکر ٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ نعیم نے شرکت کی ۔اس موقع پر اجلاسوں میں شرکت کیلئے تجویز شدہ اعزاز یہ ، امتحانات کے عوض معاوضے ،سمسٹر فیس کے تعین اور درجہ چہارم اور معاون عملے کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین