• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل ملتان میں 4کروڑ روپے مالیت کی 58ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں 4کروڑ روپے مالیت کی 58ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے گئے ، ٹھیکہ داروں میں مقابلہ کے باعث 32فیصد کم تک ریٹس دیئے گئے جس سے ضلع کونسل ملتان کو 80لاکھ روپے کی بچت ہوگی ۔ گذشتہ روز ضلع کونسل ملتان میں ٹینڈرز اوپن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی نیلام کمیٹی میں ایم او ریگولیشن اقبال خان، ایم او فنانس فرخ گلزار اور ایکسئن بلال قریشی شامل تھے۔ گذشتہ روز ٹھیکوں کی نیلامی میں اوسط 25فیصد تک کم ریٹ دیئے گئے جس سے حکومت کو 80لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔
تازہ ترین