• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان اور نریندر مودی کا آئندہ ماہ دولت مشترکہ کانفرنس میں آمنا سامنا ہوگا

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ لندن میں دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ گزشتہ اگست میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی نریندر مودی سے پہلا آمنا سامنا ہوگا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم عباسی 19؍ اپریل کو کانفرنس میں کشمیر کا تنازع اٹھائیں گے۔ چار روزہ کانفرنس میں سربراہان کانفرنس سے دو روز قبل شریک ممالک کے وزرا خارجہ آپس میں غور و خوض کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کانفرنس کےموقع پر عباسی، مودی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کا مطالبہ نہیں کیاہے البتہ بھارت نے درخواست کی تو اس پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنے منصب سے سبکدوشی سے قبل بیرون ملک یہ آخری مصروفیت ہوگی۔ 52؍ ملکی دولت مشترکہ کے 50؍ سربراہان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین