کوئٹہ کے6سالہ بچے نے اسپن بولنگ کا وہ جا دو جگایا کہ بڑے بڑے کرکٹرز بچے کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
چھ سالہ ایلی میکال کاتعلق کوئٹہ کےعلاقے کلی الماس سے ہے،اس بچے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اسپن بولنگ میں چھ مختلف اقسام کی بو لنگ کرواسکتاہے جس میں لیگ اورآف اسپن،گگلی،اسکریمبل اورشین وارن کی ایجاد کردہ سلائیڈر شامل ہیں۔
ایلی میکال کو یہ فن اپنےوالدعبداللہ خان عکاس سے ملاہے،جو خود بھی بولنگ کوچ ہیںاور اس کے شوق کو دیکھتے ہوئے اپنے ہونہاربچے کی خود ہی تربیت اور کوچنگ کرتے ہیں۔
کرکٹ کےعلاوہ ایلی میکال تعلیم کےمیدان میںبھی بہت شاندار کارکردگی کامظاہرہ کررہاہے،تیسری جماعت کےطالب علم ایلی میکال کی اب تک کلاس میں نمایاں پوزیشن رہی ہے۔
ایلی میکال بڑا ہوکر کرکٹ کےساتھ تعلیم کےمیدان میں بھی نمایاں مقام کاخواہش مند ہے۔