• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا مشن کی لاہور آمد،فٹ بال کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا کے تعاون سے پاکستان میں فٹ بال کی بحالی کے عمل کو تیز تر کرنے کے سلسلہ میں صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات کی درخواست پر پاکستان آنے والے فیفا کے خصوصی مشن اور پی ایف ایف کے مابین لاہور میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ فیفا مشن، فیفا کے ڈائیریکٹر ممبر ایسوسی ایشن برائے ایشیا و اوشیانا سنجیون بالا سنگم کی سربراہی میں لاہور پہنچا اور پی ایف ایف کے عہدیداروں سے مذاکرات کئے۔ پاکستان میں فیفا فارورڈ پروگرام کے اجراء کے لئے پی ایف ایف کے وفد میں شامل پی ایف ایف کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان، جنرل سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور دیگر موجود تھے۔ صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ فیفا فارورڈ پروگرامکے ذریعہ سے مستقبل قریب ہونے والی پاکستان میں فٹ بال کی ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں اس پروگرام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ فیفا مشن کے سربراہ سنجیون بالا سنگم کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کا زینہ ثابت ہو سکتا ہے جس کے ذریعہ سے نہ صرف پاکستان میں فٹ بال کی گزشتہ 3سالہ بندش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین