لندن(نیوز ڈیسک) عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ اس کا اگلا مخالف میکسیکو کا خطرناک باکسر سائول’’کانیلو‘‘ الواریز ہوگا۔ ڈبلیو بی سی ٹائٹل کے لئے یہ سپر فائٹ 7مئی کو لاس ویگاس میں ہوگی۔ 29سالہ خان 25سالہ خطرناک میکسیکن سے لڑنے کے لئے اپنا وزن بہتر کریں گے جو کہ اب تک اپنی 48 فائٹس میں سے 32 ناک آئوٹ کی بنیاد پر جیتا ہے۔ الواریز اپنے کیئریئر میں صرف ایک مرتبہ ہارا ہے جب ستمبر 2013 میں فلائیڈ مے ویدر کو اکثریت فیصلے سے فاتح قرار دیا گیا۔ خان گزشتہ سال مئی میں اپنا مقابلہ ہار گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیوائو کے خلاف دوسری بڑی فائٹ کے لئے بے چین تھا۔