• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونم خون شہر امن کا گہوارہ بن چکا، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی

خونم خون شہر امن کا گہوارہ بن چکا، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ پی ایس ایل فائنل عید جیسا ہے،بھتہ خوری اور خونم خون شہر اب امن کا گہوارا بن چکا ، کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد شہر قائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے ، شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے ۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ جس شہر میں خوف کے سائے منڈلاتے تھے،آج اسی شہر میں لوگ جوق در جوق میچ دیکھنے آ رہے ہیں شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کی لازوال قربانیاں شہر قائد میں امن کی بحالی اور خوشیوں میں شامل ہیں۔مسلم لیگ نون پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں ،دانشمندانہ فیصلوں سےملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد اداکیا،ملک میں پاکستان سپرلیگ کے میچزکاپرامن انعقاداس امرکی دلیل ہے کہ ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی بہتری کے بعدکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی تعاون ،افواج پاکستان کی قربانیوں سےدہشتگردی مٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن نے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے۔ وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہاکہ اب پاکستان میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سمیت تمام ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آئیں گی طے کیا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا،عابد شیر علی نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل میرے لیے عید جیسا ہے،میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کراچی میں امن وامان قائم ہوا وزرائے مملکت نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کومثالی ڈسپلن پرمبارکباد بھی دی۔ صحافیوں سے گفتگو کیلئے عابد شیر علی اسٹیڈیم کے باہر گاڑی سےاترے تو ان کی گاڑی لاک ہوگئی اور ان کا سامان بھی گاڑی میں لاک ہوگیا۔ بعدازاں عابد شیرعلی دوسری گاڑی میں اسٹیڈیم کے اندر گئے۔

تازہ ترین