• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،مسقط جانے والےمسافر سے 5کلو آئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی (آئی این پی) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی‘ ملزم آفتاب کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ نجی پرواز کے ذریعے مسقط جانا چاہتا تھا،تفصیل کے مطابق بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران اے ایس اہلکاروں نے مسافر سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم آفتاب کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ نجی پرواز کے ذریعے مسقط جانا چاہتا تھا۔ تلاشی لئے جانے پر بیگ کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ 
تازہ ترین