• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آئی جی سندھ کی پی ایس ایل سیکورٹی پر بریفنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو پی ایس ایل سیکورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اسٹیڈیم کے اندورنی حصوں پارکنگ ایریاز اور اطراف میں پولیس سیکورٹی حصار، حکمت عملی اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، اسپیشل سیکورٹی یونٹ اور دیگر شعبہ جات کے کمانڈوز بھی خصوصی سیکورٹی فرائض پر مامور ہیں، آئی جی سندھ نےشہر کے مختلف علاقوں میں میچ کے حوالے سے شائقین کیلئے کئے گئے اقدامات اور اس تناظر میں پولیس سیکورٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا، آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو کراچی کے تمام زونز اور اضلاع میں بھی پولیس کے مجموعی سیکورٹی اقدامات کے بارے میں بھی بریفکنگ دی ۔
تازہ ترین