• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے منیجر پاکستان باکسنگ ٹیم کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) باکسنگ ٹیم کے منیجر اقبال حسین ایکریڈیشن کارڈ موصول نہ ہونے کی وجہ سے سیف گیمز میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔13رکنی باکسنگ ٹیم 10فروری کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے گیمز کیلئے 14رکنی ٹیم کے ایکریڈیشن کارڈ کے حصول درخواست جمع کرائی تھی۔ جس میں سے صرف اقبال حسین کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا گیا۔ جنگ کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ پی او اے رابطہ ہے حکام نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں کوشش کررہے ہیں۔ پاکستانی مرد کھلاڑیوں میں محب باچا 49 میں، سید اصف 52، نعمت اللہ 56، علی احمد 60، گل زیب 64، ارشد حسین 69، تنویر احمد 75 میں جبکہ خواتین میں خوشلیم بانو 51، پروین 60 اور صوفیہ جاوید 75 کے جی میں مقابلہ کریں گی۔ علی بخش ہیڈ کوچ، چوہدری طارق گجر اور محمد سلم قریشی اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
تازہ ترین