گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر لڑکی سے دوستی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول عبد المقتدر کے والد نے الزام لگایا کہ ان کا بیٹا نجی کالج کا اسٹوڈنٹ تھا اور اس کی اپنی ہم جماعت لڑکی کے ساتھ دوستی تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ لڑکی نے عبد المقتدر کو گھر پر ملنے بلوایا تو لڑکی کے باپ نے دونوں کو دیکھ لیا اور طیش میں آکر سیکورٹی گارڈ سے فائرنگ کروا کر بیٹے کو قتل کرا دیا۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔