• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،5پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر5پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 10 اپریل کوپیش کرنےکاحکم دیاہے، فاضل عدالت نےتھانہ گلگشت میں درج مقدمہ سرکار بنام اعجازحسین میں سب انسپکٹر لیاقت علی،ٹرینی اے ایس آئی محمدانور،ہیڈ کانسٹیبل شیرشاہ ،کانسٹیبلوں ماجدمحموداورغفران سبحانی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کر رقم لوٹنےکے مقدمہ میں ملوث ملزم رضوان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کاحکم دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کامقدمہ درج نہیں کرنے کے خلاف درخواست کے الزام پرایس ایچ اوتھانہ گلگشت سے30 مارچ کوجواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں ملتان کےشیخ شہزادہ عالم نے درخواست دائرکی تھی کہ اس نے 20 سالہ دیرینہ تعلق کی وجہ سے محمدطاہرنورکو2 جنوری کو25 لاکھ روپے ادھاردئیے جس کے بدلے اس کو چیک دئیے جوکیش نہیں ہوسکےہیں جس پر پولیس کودرخواست دی لیکن الٹااس کوہراساں کیاجارہاہے اس لئے درخواست گذارکامقدمہ درج کرکے رقم واپس دلانے کاحکم دیاجائے ، ایڈیشنل سیشن جج نے جنید حفیظ کیس میں ملزم کے وکیل کے پیش نہ ہونے پرسماعت 10 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔
تازہ ترین