• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب نوجوانوں کیلئے ایوانوں کے دروازے کھولیں گے، سراج الحق

غریب نوجوانوں کیلئے ایوانوں کے دروازے کھولیں گے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی قوت سے 2018 ءکے انتخابات میں اسٹیٹس کو کا ظالم شکنجہ توڑدیگی ، بار بار برسراقتدار آنے والوں نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کا خون کیا اور انہیں مایوسی کی دلدل میں دھکیلا ، ان حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا اور آج باقی ماندہ پاکستان بھی علاقائی ، طبقاتی فتنوں میں گھرا ہوا ہے، جماعت اسلامی غریب نوجوانوں کے لیے ایوانوں کے دروازے کھولے گی اور آئندہ الیکشن میں50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے،8 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے تلے پنجاب بھر کے نوجوانوں کو جمع کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے عہدیداروں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواروں کے کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو دی گئی بریفنگ میں کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، اظہر اقبال حسن ، امیرالعظیم ، جاوید قصوری ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ، میا ں عثمان جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔سراج الحق نے اظہار یکجہتی کیلئےمال روڈ لاہور پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کابھی دورہ کیا۔

تازہ ترین