کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز سے رواں سال ہونے والے ایشین گیمز کے لئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے میں مدد ملے گی، اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کی خامیوں کا بھی اندازہ ہوجائے گا، وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ توقع ظاہر کی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور غیر ملکی کوچ نے کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی ہے۔