• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس ، نامزد شریک ملزمان پرپھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ضمنی ریفرنس میں شریک ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد خان کی دو روز کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔صدرنیشنل بنک کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کے لیے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہااسلام آباد ہائیکورٹ سے ملزم سعید احمد کی درخواست مسترد ہوچکی ہے۔ عدالت کی فائل پر جو حکم سنایا گیا ہے اس کے مطابق درخواست مسترد ہوچکی ہے۔
تازہ ترین