راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالتی کچہری میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔قتل کے ملزمان احسن اور مطیع اللہ کوپیشی پرلایا گیا تھا کہ کچہری میں گھات لگائے شخص عبدالستار نے فائرنگ کردی،جیونیوز کے مطابق راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالتی کچہری میں قتل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہی کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک گواہ نے فائرنگ کردی جس سے پیشی پر آئے قتل کے 2 ملزمان موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے 2 ملزمان احسن شیرازی اور مطیع اللہ رحیم کوپیشی پرلایا گیا تھا کہ اس دوران کچہری احاطے میں گھات لگائے شخص عبدالستارخان نے ملزمان پرفائرنگ کی جس کے بعد ملزمان کے لواحقین نےعبدالستارخان پرجوابی فائر کئے جس سے فائرگ کرنے والا عبدالستار خان موقع پر ہی مارا گیا۔پولیس ذرائع کا کہناہےکہ فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔