وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹار گواہ واجد ضیا کو خواجہ حارث کی جرح پر غصہ آیا، واجد ضیاء سے پوچھا گیا کہ آپ نے حمد بن جاسم کو کیوں سوالنامہ نہیں بھیجا؟ انہوں نے کہا سوالنامے پر جے آئی ٹی میں اتفاق نہیں تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج تک شریف خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، یہ لوگ آج تک ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں، شریف خاندان نےجو دستاویز جمع کرائیں آج ان ہی کواستعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء سے پوچھا جائے کہ چور دروازے سے کیوں نیب عدالت میں آتے ہیں؟