• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

جب ہم بچت کے بارے میں سوچتے ہیں تو سب سے پہلا سبق ہمیں یہ ملتا ہے کہ بڑی بچت کے لئے خریداری بھی زیادہ مقدارمیں کی جائے۔

لیکن یہ کہانی کا ایک پہلو ہے ،دوسرا پہلو یہ ہے کہ زیادہ مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء خریدنا اچھی عادت نہیں ہے۔

غدائی محققین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی بہت سی مخصوص اشیاء ایسی ہیں جنہیں اگر وقت پر استعمال نہ کیا جائے تو اپنی غذائیت کھو دیتی ہیں۔تاہم اس کا ’’ڈیٹ آف ایکسپائری‘ اور ’’بیسٹ بیفور‘‘جیسے تصورات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذیل میں ایسی اشیاء کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں جنہیں کبھی زیادہ مقدار کیوں نہ خریدیں۔

سبزیاں اور پھل

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ زیاںمقدار میں سبزیاں اور پھل خریدنے سے پورے ہفتے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی تو آپ کو ایک بار سوچنے کی ضرورت ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں خریداری اچھی عادت نہیں ہے،بیشتر اشیاء وقت کے ساتھ باسی ہوجاتی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اُن کی غدائیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

انڈے

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

امریکن ایگ بورڈ کی تحقیق کے مطابق اگر انڈے فریج میں رکھے جائیں تو تین ہفتے تک استعمال کے قابل رہ سکتے ہیں، لہٰذا اگر آپ کبھی کبھار انڈے کھاتے ہیں تو بڑی تعداد میں خریداری سے پہلے ضرور سوچیں۔

مسالہ جات

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

مسالہ جات کی کوئی میعاد نہیں ہوتی لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے ذائقے اور اثر میں کمی آجاتی ہے، لہٰذا کھانوں میں عمدہ ذائقے کے لئے مسالہ جات کو کم مقدار خریدنا ہی دانشمندی ہے۔

کوکنگ آئل

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کو بہت زیادہ مقدار میں نہیں خریدنا چاہئے کیونکہ وقت کے ساتھ وہ اپنی غذائیت کھو دیتے ہیں۔

اناج اور میوہ جات

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ اناج اور میوہ جات میں آئل پایا جاتا ہے، اگر نہیں تویہ بات ذہن نشین کرلیں کہ انہیں بہت زیادہ مقدار میں نہ خریدیں ،کیونکہ وقت کے ساتھ یہ بدبو دار ہوسکتے ہیں۔

کافی

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

تازہ کافی ہی اچھی کافی کا راز ہے، لہٰذا اگر آپ اچھی اور خوشبودار کافی کا کپ چاہتے ہیں تو زیادہ مقدار میں کافی خریدنے کی عادت ترک کریں ۔

بیکری آئٹمز

کھانے پینے کی وہ اشیاء جنہیں کبھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں

بیکری سے تازہ ڈبل روٹی اور بسکٹس کی خوشبو ہمیں اضافی خریداری پر مجبور کردیتی ہےلیکن بعد میں ہمیں افسوس ہوتا ہے کیونکہ ان کی شیلف لائف بہت کم ہوتی ہے، آپ کو بیکری آئٹمز کی بڑی مقدار میں خریداری سے روکنےکا مقصد صحت کو لاحق ممکنہ خطرات سے بچانا ہے۔

تازہ ترین