کوئٹہ (عبدالفائق خان ) چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ کوئلے سے چلنے والے300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے ،ذرائع نے بتا یا کہ وزارت منصوبہ بندی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی نے گوادر کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلئے بلامعاوضہ کوئلہ سے چلنے والا 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ پرکام شروع کردے گی۔