کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کارکنوں کی بدنظمی صحافیوں پر تشدد اور کیمرہ توڑنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلیٰ قیادت اور ضلعی انتظامیہ ایسے واقعات کا نوٹس لے صحافیوں کو کوریج کے دوران ہراساں کرنا غیر سیاسی عمل ہے کوریج کے دوران نظم وضبط کو بر قرار رکھنا پارٹی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے جس سے انحراف کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی آمد کے موقع پر بد نظمی اور صحافیوں کے زخمی ہونا قابل افسوس عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نوٹس لے اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے۔ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ اور تحریک انصاف کی ذمہ داری تھی جس سے انحراف کیا گیا جس پر بی یوجے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔