ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز ماہ مارچ کی آخری جمعرات کو نیب ملتان میں ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمان نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین سے ان کی شکایات خود سنیں۔ مختلف اضلاع سے گیارہ لوگ اپنی شکایات جو زیادہ ترمالی خوردبرد اور محکمہ ریونیو کے خلاف تھی لے کر پیش ہوے جنہیں موقع پر سن کر ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نے متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق داد رسی کے احکامات جاری کئے۔