لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور وکلاء کو پولیس سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید یاور علی نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز نے چیف جسٹس سے فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس نے ہائیکورٹ حکام کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ وکلاء سکیورٹی کے لئے تعاون نہیں کرتے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء پولیس سے مکمل تعاون کریں۔