رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تین چیزیں دنیا میں مسلمان کی سعادت کی علامت ہیں،نیک پڑوسی ، اچھی سواری اورکشادہ گھر‘‘۔(مسند احمد)
پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی بحران پر حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈومسٹک کرکٹ کھیلنا بہت اہم ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق نیشنل اسپورٹس کونسل نے بی سی بی انتخابات کی انکوائری کی، بی سی بی کا موجودہ ڈائریکٹرز پینل ختم کر دیا گیا ہے۔
دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائیگا۔
پی ایچ ایف نے سمیع اللّٰہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی اعلان کردیا۔
بھارتی ریپر، گلوکار، گیت نگار اور میوزک پروڈیوسر ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ نے اپنے گانے تیتیری پر تنازع کے بعد نیشنل کمیشن فار ویمن سے معذرت کی ہے اور ساتھ ہی انھوں 50 بچیوں کی تعلیم میں تعاون کرنے کا عہد بھی کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا۔
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیونت ارگُن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ایران کے عوام ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہی سے بچانے کےلیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور نہیں ہو رہا۔
بحرین میں امریکی سفارتخانے نے قونصلر سروسز معطل کر دیں، امریکا نے بحرین میں مقیم امریکیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان نے پارٹی رہنما شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کی ہے۔
انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے تنخواہ اور نوکری کے مواقعوں کے مطالبات کے حق میں 6روزہ ہڑتال شروع کر دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا، لاکھوں اپائنٹمنٹس اور پروسیجر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔