• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امام اعظم ابوحنیفہؒ کے اقوال زریں

٭…کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کتاب اللہ یا سنتِ رسولﷺ یا اجماعِ صحابہ کرامؓ کے خلاف اپنی رائے پیش کرے۔ 

البتہ جن مسائل میں صحابہ کرامؓ کے (مختلف) اقوال ہوں تو (ہم ) ان میں سے وہ قول اختیار کرتے ہیں جو کتاب اللہ یا سنتِ رسولﷺ کے قریب ترین ہو اور یہی اجتہاد (قیاس) کا محل ہے۔

٭…اگر علمائے کرام اولیاء اللہ نہیں تو پھر دنیا وآخرت میں کوئی ولی اللہ نہیں۔

٭…جو وقت سے پہلے بڑا بننے کا خواہش مند ہوتا ہے وہ (بالآخر) ذلیل ہوجاتا ہے۔

٭…جسے اس کا علم حرام چیزوں سے نہ روکے، وہ خسارے میں ہے۔

٭…مجھے ان لوگوں پر بہت حیرانی ہوتی ہے جو دین کے متعلق محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔

٭…اللہ تعالیٰ کے دین میں تفقہ(سوجھ ،بوجھ)حاصل کرو اور لوگوں کی طرف دیکھنا چھوڑدو۔

تازہ ترین
تازہ ترین