• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
 دانائی کی باتیں

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ نے ایک شخص سےفرمایا کہ جب میں چل رہا ہوں یا لوگوں سے محوِ کلام ہوں یا سو رہا ہوں، اس وقت مجھ سے دین کی بات نہ پوچھا کرو کہ ان اوقات میں انسان کے خیالات منتشر ہوتے ہیں۔

٭…اگر دین میں تنگی کا خوف نہ ہوتا تو میں کبھی فتویٰ نہ دیتا۔

٭…آپ نے فرمایا:جو حدیث پڑھے اور اسے سمجھتا نہ ہو ،اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے پاس دوائیں تو ہوں، لیکن اسے ان دواؤں کے خواص اور فوائد معلوم نہ ہوں۔ 

٭…جو عذابِ آخرت سے بچنا چاہتا ہے اس کے لیے دنیا کی تکلیف ( برداشت کرنا )کچھ نہیں ۔

٭…مجھے ان لوگوں پر بڑی حیرانی ہوتی ہے جو دین کے بارے میں محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔

٭…جو دنیا کی خاطر علم سیکھتا ہے ،وہ علم کی برکت سے محروم رہتا ہے ۔

٭…جب آپ کے سامنے کسی کا ذکر کیا جاتا تو فرماتے، کسی کی ایسی بات ہمارے سامنے نقل مت کرو جو اسے ناپسند ہو(اور)جس نے ہمارے بارے میں کوئی غلط بات کہی،اللہ تعالیٰ اسے معاف کرے اور جس نے ہمارے متعلق اچھی بات کہی اللہ کریم اس پر رحم فرمائے۔

٭…امام اعظم ؒ نے فرمایا، میں نے کبھی کسی کی برائی کا جواب برائی سے نہ دیا۔ نہ کبھی کسی پر لعنت کی، نہ کسی مسلمان یا ذمی (کافر)پر ظلم کیا، نہ خیانت کی اور نہ کبھی کسی کو دھوکہ دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین