اپنی شخصیت میں نکھار اور سیرت و کردار کی پاکیزگی کے لیے اس درود پاک کو معمولات میں شامل کریں۔
’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طَاھِرِ السِّیْرَۃِ مُطَیَّبِ الشِّیَمِ یَا رَافِعَ الْھِمَم‘‘
شو کے دوران بالی ووڈ کے بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے، تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اَمال ملک نے اپنے اکاؤنٹس پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اب مجھے وداع کرو..."۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔
کم نشاستہ والی والی غذائیں حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوئیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون میں شوگر کی سطح اور وزن کو کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ غذا کچھ لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح کو بہت زیادہ بڑھا سکتی ہے، جس سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے پہلے یا ہڑتال کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کر سکتے ہیں، حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنا ہوگی۔
عالمی فوجی اخراجات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یورپ بنا، جہاں اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 864 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
سرسید ٹاؤن میں 19 اگست کو ملزمان نے فائرنگ کر کے وکیل کو قتل کر دیا تھا، واقعے میں مقتول کا دوست زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی میں کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
محمد رحیم نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی آمنہ ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی خالی نشست پر جاری الیکشن شیڈول واپس لے لیا۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوسکتی۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتےہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک بھارتی ٹیلی ویژن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لے لی۔