مردان میں 7 سال کے حارث کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا اور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امن جرگے کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ کا کہنا تھا کہ 20 دن گزرجانے کے بعد بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
انھوں نے استدعا کی کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار خود حارث قتل کیس کا نوٹس لے کر آئی جی کے پی کو سپریم کورٹ طلب کریں۔
سات سالہ حارث کو زیادتی کےبعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔