کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار اپریل سے گولڈ کوسٹ میں شروع ہونے والےکامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی جانب سے دو بھائی بیک وقت ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے پاکستان ہاکی ٹیم کی طرف سے بیک وقت دو بھائی اولمپئن توثیق ارشد اور عتیق ارشد کھیلیں گے ۔ عتیق ارشد ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ۔ اس سے قبل منظور الحسن اور رشید الحسن، سمیع اللہ اور کلیم اللہ ، منظور جونیئر کے بھائی محمود حسین اور مقصود حسین، ارسلان قادر اور فیصل قادر جبکہ محمد عرفان یوسف اور عمران یوسف بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔