• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تو اس پر قائم رہتے، نوا زشریف

چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تو اس پر قائم رہتے، نوا زشریف

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس کے بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اس پر قائم رہنا چاہیے تھا، فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے۔چیف جسٹس کی جانب سے یہ بھی کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے یہ بھی زیب نہیں دیتا، یہ انسانیت کی توہین ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ احتساب سب کا اور ہر صورت ہو گا،سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کو ایک دن قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام کیس صرف ہمارے فیملی کاروبار کے ارد گرد گھوم رہا ہے، اگر کسی جگہ کرپشن یا بد عنوانی سامنے آئی ہے تو وہ پیش کیوں نہیں کررہے ، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں، وا جد ضیا نے تمام الزامات کی خود ہی تردید کردی ہے ،سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی،ای او بی آئی، رینٹل پاور کیسز میں ڈال کر خواہش پوری کرلیں ۔نواز شریف نے کہا کہ صرف حقیقت کی بات کر رہا ہوں احتساب سب کا ہو گا اور ہر صورت ہو گا، اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بات جانتا ہوں کہ سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کا ٹرائل منطقی انجام کو پہنچے گا، پرویز مشرف بیشک پیش نہ ہو مفرور رہے لیکن ایک دن آئے گا کہ انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

تازہ ترین