رات گئے شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کی ون ویلنگ اور ریس کرنے والے نوجوانوں کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی ہے، شاہراہ فیصل پر پولیس نے 54 نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے 42 موٹر سائیکلیں ضبط کر لیں۔
پولیس نےشاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر خونی ریس اور ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ایس ایچ او، شاہراہ فیصل نصرت شیخ کے مطابق ، مقدمے میں تیز رفتاری اور ٹریفک حادثات کی دفعات شامل کی گئی ہیں، اس حوالے سے نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ ریس لگانے سے روکا، اب لاک اَپ میں جائیںگے، توانہیں سبق ملے گا ۔