• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ’’دیوار علم‘‘کا افتتاح

جامعہ کراچی میں ’’دیوار علم‘‘کا افتتاح

صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود حکومت سندھ شمیم ممتاز نے 28فروری بروز بدھ کو جامعہ کراچی میں شعبہ سماجی بہبود اور سینٹر آف ایکسی لینس فار ویمنز اسٹڈیز کے تعاون سے ’’دیوار علم‘‘یا wall of knowledge کا افتتاح کیا، اس دیوار کے ساتھ ایک الماری بھی نصب کی گئی ہے، جہاں مختلف موضوعات پر کتابیں اور رسالے رکھے ئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کام یونیورسٹی سے باہر بھی ہونا چاہیے، جس سے لوگوں میں شعور اجاگرہوگا۔علاوہ ازیں انہوں نے جامعہ کراچی کی آرٹس لابی میں ایک شکایتی بکس نصب کرنے کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔مذکورہ بکس میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک و دیگر امور سے متعلق شکایات ڈالی جاسکتی ہیں۔ 

شمیم ممتاز نے تاکید کی کہ ہر شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے ، جب کہ ایکشن نہ لیے جانے کی صورت میں متاثرہ طالب علم ان سے رابطہ کرے تاکہ وہ خود اس کیس کو دیکھ سکیں۔ تقریب میںاساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد نےمیں شرکت کی۔

تازہ ترین