• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات گھریلو تنازع پر 4بچوں سمیت 5 افراد کا قتل

گجرات گھریلو تنازع پر 4بچوں سمیت 5 افراد کا قتل

پنجاب کے شہر گجرات میں 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کےمطابق گجرات کے علاقے بھدر میں گھریلو تنازع پر 5 افرادکو قتل کر دیا گیا،ملزم نے قتل کی واردات کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کیے گئے افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

مبشر بٹ نامی شخص نے اپنی بھابھی، بھتیجے، بھتیجوں سمیت 5 افرادکو قتل کر نے کے بعد خود کشی کرلی۔

بچوں کے والد مدثر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔

تازہ ترین