• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :غیر قانونی بھٹی میں دھماکےکا مقدمہ 2دن بعد درج

 سکھر :غیر قانونی بھٹی میں دھماکےکا مقدمہ 2دن بعد درج

سکھر کے گودام میں قائم غیر قانونی بھٹی میں دھماکے سے چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر دیدار جتوئی، پانچ سرکاری افسران اور فیکٹری مالک سمیت 15 افراد کے خلاف روہڑی تھانہ میں دو روز بعددرج کرلیاگیاہے۔

واقعے کے ذمہ دار ایک بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

چھوارا منڈی میں دو روز پہلے پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او روہڑی تھانہ کی مدعیت میں پی ٹی آئی سندھ کےنائب صوبائی صدر دیدار جتوئی، پانچ سرکاری افسران، فیکٹری مالک سمیت 15 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل، دہشت گردی، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے منظم سازش کی، جبکہ سرکاری افسران نے بھی فرائض سے غفلت برتی۔

چھوارا منڈی کے گودام میں کیمیکل گیس کے باعث بوائیلر پھٹنے سے چھت گری تھی۔

حادثے میں 8 خواتین اور 2 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئےتھے۔

حادثے کو دو روز گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

تازہ ترین