دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جومنفرد انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والے اس منچلے کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے، جس نے گٹار بجانے کا دلچسپ انداز اپنا کر اپنی مہارت کا لوہا منوالیا ہے۔
تعمیراتی شعبے سے وابستہ اس شخص نے چنگاریوں کے ذریعے موسیقی کی ایسی دھنیں چھیڑیں کہ دیکھنے والے حیران رہ گئےجبکہ منچلے کی گٹار بجانے کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔