• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ایک اورمہنگی شادی،بارات میں دلہےکےبھائیوں نےغیرملکی کرنسی،موبائل فونزنچھاورکئے

ملتان (اسٹاف رپورٹر)ملتان میں مہنگی شادیوں کی دھوم جاری ہے،پنجاب کاتاریخی شہرملتان مہنگی شادیوں کیلئے بھی پاکستان بھرمیں خاصا مشہور ہونے لگا ہے،ملتان کے علاقے حرم گیٹ میں ہونےوالی ایک شاد ی میں جب برات دلہن کولینےپاک گیٹ سےحسین آگاہی بازار بگھیوں اورگاڑیوں پر لائی گئی تودلہا محمدعربی قریشی پراسکے بھائیوں نےغیرملکی کرنسی، موبائل فونز اورقیمتی کپڑےنچھاورکئےاوراسے پاکستان کی تاریخ کی ایک اورمہنگی شادی بنادیا ،شادی میں موجود براتی یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں ہونے والی شادیوں میں کبھی غیرملکی کرنسی کھلے عام دلہےپر نچھاور کی گئی،تو کبھی دلہے میاں لیموزین اورو دیگر مہنگی ترین گاڑیوں کیساتھ شیر پربھی برات لےکردلہن کےہاں پہنچے۔
تازہ ترین