ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر6پولیس اہلکاروں کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ پرانی کوتوالی میں درج منشیات کیس (سرکار بنام منیر احمد)میں عدالتی احکامات کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے پر2سب انسپکٹروں محمد جہانگیر شاہ،لیاقت علی،ٹرینی اے ایس آئی احمد نواز کانسٹیبلوں شہزاد حسن،محمد فرمان اور عبدالرشید کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے13اپریل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے چوری کے مقدمہ کے ملزموں کو گرفتا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد سے7اپر یل کو جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں زاہد علی نے درخواست دائر کی تھی، ایڈیشنل سیشن جج تشددکا مقدمہ درج نہیں کرنے کیخلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ بستی ملوک سے 14 اپریل کوجواب طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں قصبہ مڑل کے رہائشی ممتازحسین نے درخواست دائرکی تھی ، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم انعام الحق کو3سال6ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید5ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر2ملزموں حنیف اور امجد علی عرف جگا کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ گلگشت سے 3اپر یل کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں ملتان کی ثناءبی بی نے درخواست دائر کی تھی ، اسی طرح اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم پرویز اقبال کی درخواست ضمانت پر ایس ایچ اوتھانہ چہلیک سے13اپر یل کو ریکارڈطلب کرلیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے رقم خورد برد کے مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزموں سابق سٹورانچارج یوٹیلیٹی سٹورمنچن آبادخورشیداحمد اور یوسف کو جوڈیشل ریماند پر جیل بھجوانے کاحکم دیاہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی کیس واپس لینے کی دھمکیوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ دہلی گیٹ سے 12اپر یل کو جواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کے لیاقت علی نے درخواست دائر کی تھی ۔