• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او راولپنڈی اسراراحمد عباسی کا تبادلہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی پی او راولپنڈی اسراراحمدخان عباسی کوتبدیل کردیاگیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی اسراراحمدخان عباسی سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کوفوری طورپرتبدیل کرکے سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ سی پی اوراولپنڈی کااضافی چارج پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کے ایس ایس پی افضال احمدکوثرکوسونپ دیاگیاہے۔اسراراحمدخان عباسی تین سال سے زیادہ عرصہ تک راولپنڈی کے سی پی اورہے انہیں دومارچ 2015کوراولپنڈی کاسٹی پولیس آفیسرتعینات کیاگیاتھا۔
تازہ ترین