کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلیے قومی وائٹ ہاکی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں جمعرات کی صبح کراچی سے بھارت روانہ ہوگئی۔ ٹیم کے منیجر شاہدپرویز بھنڈرا نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہوگی کہ بھارت کے خلاف میچ میں فتح حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط پر پوری توجہ دی جائے گی۔ دریں اثنا کلکٹر کسٹمز طارق ہدیٰ نےکھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فی کھلاڑی 200 ڈالرز دیئے انہوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔