• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کمپنی گوادر ایئرلائن کی پہلی فلائٹ 9سے 10اپریل کو گوادر پہنچے گی

نجی کمپنی گوادر ایئرلائن کی پہلی فلائٹ 9سے 10اپریل کو گوادر پہنچے گی

گوادر ( آن لائن ) نجی کمپنی گوادر ایئرلائن کی پہلی فلائٹ 9سے 10اپریل کو گوادر پہنچے گی۔ ایئر لائن کے روٹ میں لاہور گوادر، گوادر کوئٹہ اور کوئٹہ اسلام آباد شامل ہونگے۔ گوادر ایئر لائن نجی کمپنی ہے، اس کا پاک آرمی اور سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں، گوادر ایئر لائن عمان کی نجی کمپنی کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے، ابتدائی طور پر ڈومیسٹک پروازوں کا آغاز ہوگا جبکہ مستقبل میں انٹرنیشل پروازیں چلانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین