پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کی ٹاس کےلئے گرین شرٹس کے قائد سرفراز احمد اور کالی آندھی کے کپتان جیسن محمد میدان میں اترے۔
ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے، آج بھی بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
کپتان جیسن محمد نے کہا کہ مثبت انداز سے سوچ رہے ہیں، اچھی کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے گزشتہ میچ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی، پہلے میچ میں زخمی ہونے والے ویرا سیمی پرمول کی جگہ اوڈین اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے فائنل الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، حسین طلعت، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔
جیسن محمد الیون کی طرف سے آندرے فلیچر، رومین پاول، چیڈوک والٹن، دنیش رام دین،مارلن سیموئلز، ریاد ایمرت، کیمو پال، سیموئل بدری، کیسرک ولیمز اور اوڈین اسمتھ کھیل رہے ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی تھی۔