• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں: بیرسٹر گوہر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے اختلاف پر بات تشدد تک نہیں پہنچنی چاہیے، ہم کسی صورت کسی کو تشدد پر نہیں اُکساتے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعے کی پارٹی سطح پر انکوائری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے ضرور بات کرتے، ان کا پاسپورٹ 3 سال سے بلاک ہے۔

قومی خبریں سے مزید