• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں :جماعت اسلامی ضلع ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ ، ضلعی سیکر ٹری جنرلمرزا تنویر احمد، جنوبی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کنور محمد صدیق نےمقبوضہ کشمیر میں معصوم ، بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑےجارہے ہیں مگر عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے مسلم حکمران اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے چُپ سادھ رکھی ہے۔
تازہ ترین