• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیرقتل کیس، مشرف کےبینک اکائونٹس اورجائیداد کی تفصیلات عدالت کو فراہم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مزید بینک اکائونٹس اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کئے جانے کے بعد سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی، ٹرائل کورٹ نے سابق جنرل کو ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیکر دونوں ضمانتیوں کو بھی طلب کیا تھا جن کے پیش ہونے پر ان کی طرف سے جمع کروائی جانے والی مچلکوں کی رقم بحق سرکار ضبط کر لی گئی تھی بعدازاں ایف آئی اے نے پاکستان میں ملزم کی جائیداد اور بعض بینک اکائونٹس کی تفصیلات جوں جوں ملتی رہیں انہیں عدالت میں فراہم کیا جاتا رہا گزشتہ روز بھی ایف آئی اے انسپکٹر محمد عظمت خان نے جائیداد اور بینک اکائوٹنس کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وقت دیا جائےتاکہ مکمل تفصیلات تک رسائی حاصل ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت دومئی تک مہلت دید ی ۔  
تازہ ترین