• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم،407ملزمان گرفتار،بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم کے دوران 407 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کر لیا۔اس سلسلے میں پولیس ترجمان علی حسن شر کے مطابق ایس ایس پی نوابشاہ ساجد امیر سدوزئی کے حکم پر ضلعی پولیس نے ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم کے دوران 407 ملزمان جن میں 73 منشیات فروش،66 اشتہاری،10 روپوش اوردہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 3ملزمان شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 29 کلو گرام چرس،821 لیٹر دیسی شراب،18 پستول،دو رائفلیں اور 80 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں جسکی وجہ سے جرائم کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے دوران غیر رجسٹرڈ ،سیاہ شیشے اورفینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
تازہ ترین