• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا میئر مصالحتی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنیکا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے میئر گروپ کی مصالتی کمیٹی سے آئندہ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور میئر ہٹاو تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، ماسٹر سعید انصاری، رسالت خان شیروانی، ضرار خان، زاہد خان، بابر شاہ، شیخ فیاض سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جلیل خان بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر ملتان نویدا لحق ارائیں کی جانب سے مذاکرات کیلئے بھیجی جانیوالی ٹیم نے غلط بیانی کی ہے،مذاکرات کیلئے آنے سے پہلے کمیٹیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن میئر ملتان نوید الحق ارائیں نے کمیٹیاں نہیں توڑیں، ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے تمام چیئرمینوں سے مشاورت کے بعد آئندہ میئر گروپ کی مصالحتی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین